Live Updates

گرینڈ الائنس کے رہنماں کی مچھ جیل منتقلی اور وزیراعلی کے دھمکیوں کی بھرپورمذمت

جمعرات 26 جون 2025 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) ایڈمنیسٹریٹو افیسرز اسٹاف ایسوسی ایشن اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور ملازمین کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے فیصلے کے مطابق احتجاجی ریلی ایڈمینسٹریٹیو اسٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین نذیر احمد لہڑی کے زیر صدارت منعقد ہوا ریلی کا آغاز محمود اچکزئی نے تلاوت کلام پاک سے کیا احتجاجی ریلی سے ایڈمینسٹریٹیو آفیسرز اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعت اللہ کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری سیدشاہ بابر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی اور ایڈمینسٹریٹیو اسٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین نذیر احمد لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے گرینڈ الائنس کے پرامن احتجاج پر ناروا تشدد ،گرفتاریوں قائدین کو مچھ جیل منتقلی اور وزیر اعلی کی دھمکیوں کی بھرپور مذمت کی اور واضح کیا کہ ہم اس طرح کی دھمکیوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ اب ہونگے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرینڈ الائنس کے تمام گرفتار عہدیداروں کو فوری طور رہا کیا جائے اور وعدے کے مطابق بجٹ میں وفاقی طرز تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور مزید کہا کہ بلوچستان کے جامعات کی فنڈ کم از کم 15 ارب مختص کریں تاکہ آنے والے مالی سال میں جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ ہوں اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے آفیسرز اساتذہ کرام کو ماہ مئی کی تنخواہ فوری طورادا کریں ریلی میں بلوچستان یونیورسٹی کے آفیسرز ، اساتذہ اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور آخر میں یہ کہا گیا کہ آئندہ بھی گرینڈ الائنس کے فیصلوں کے مطابق احتجاج جاری رہے گا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات