چیئرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشدحسین کاکراچی میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ پرسخت احتجاج

جمعرات 26 جون 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)چیئرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشدحسین نے کراچی میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ھے کہ کے الیکٹرک نے اعلان کیا تھا کہ رات کے اوقات میں شہر میں لوڈ شیڈنگ قطعی نہیں کی جائیگی مگر اس کے باوجود پوری پوری رات شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ھے جو شہریوں کے لیے عذاب جان بن گئی ھے شہری کئی نفسیاتی بیماریوں ومسائل کا شکار ہورھے ہیں وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے کے الیکٹرک کی کارکردگی اور عوامی پریشانیوں و صعوبتوں کا نوٹس لیں،