سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنا کر پاکستان کے ہر شہری تک اس کی رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے،شزا فاطمہ خواجہ

وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر عملی اقدامات اٹھائے، وفاقی وزیرآئی ٹی

جمعرات 26 جون 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنا کر پاکستان کے ہر شہری تک اس کی رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے،ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل سوسائٹی اور ڈیجیٹل گورننس کے لیے ڈیجیٹل نیشن ایکٹ کی منظوری سنگ میل ہے۔ جمعرات کو انڈسٹری گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شزافاطمہ خواجہ نے کہاکہ یہ کانفرنس مستقبل کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد رکھنے والی مشاورت ہے، انٹرنیٹ اب صرف سہولت نہیں بلکہ ایک لائف لائن اور قومی ترقی کا بنیادی جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او اور یو ایس ایف جیسے ادارے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنا کر پاکستان کے ہر شہری تک رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے، ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل سوسائٹی اور ڈیجیٹل گورننس کے لیے ڈیجیٹل نیشن ایکٹ کی منظوری سنگ میل ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر عملی اقدامات اٹھائے، وزیراعظم ہر ہفتے کیش لیس اکانومی پر ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ترقی کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ہر شہری کے پاس قابلِ اعتماد اور مستحکم انٹرنیٹ دستیاب ہوگا، متحدہ حکمتِ عملی کے تحت انویسٹر میپنگ کے ساتھ اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے فیڈ بیک لوپس مکمل اور تیز رفتار طریقہ کار مثر ہونے چاہئیں، عوامی آگاہی اور صلاحیتوں کی تعمیر پر بھی مکمل توجہ دینا ہوگی۔