جموں و کشمیر،کانگریس کی ریاستی شناخت کی بحالی میں تاخیر پر مودی حکومت پر تنقید

جمعہ 27 جون 2025 12:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کانگریس نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کےلئے اپنی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس جموں وکشمیر شاخ کے رہنما سید نصیر حسین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر مودی حکومت پرکڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مقبوضہ کشمیر کو ریاست کا درجہ دلوانے کےلئے اپنی جدوجہد تیز کرے گی۔