آسام میں 128سالہ تاریخی مسجد منہدم

جمعہ 27 جون 2025 12:39

آسام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بھارت کی ریاست آسام میں 128سالہ تاریخی مسجد کو منہدم کر دیاگیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے ڈبرو گڑھ میں نکاسی آب کے نظام کی تعمیر کیلئے حکام نے تجاوزات قراردیتے ہوئے 128سال قدیم مسجد کومنہدم کردیاہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا دعویٰ ہے کہ چولخواہ جامع مسجد کو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مسمار کیاگیاہے تاہم مسجد کو مسمار کئے جانے کے بعد معاشرے کے مختلف طبقوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری مہم میں کہاگیاہے کہ ریاستی حکام نے مسجد کو زبردستی منہدم کیا ہے۔