فیصلہ سازی کا فقدان، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز

سیاسی کمیٹی کے خاتمے کے بعد صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا‘ذرائع

جمعہ 27 جون 2025 15:20

فیصلہ سازی کا فقدان، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں فیصلہ سازی کے فقدان کے باعث سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ملاقات میں فیصلہ سازی اور سیاسی حکمت عملی میں سستی کا شکوہ کیا تھا، مرکزی قیادت نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز کی منظوری مانگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی کمیٹی ختم کرنے پر رضا مند تھے، سیاسی کمیٹی کے خاتمے کے بعد صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر فیصلہ سازی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے اس تجویز پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور مرکزی قیادت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔