کانگریس کی مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی میں تاخیر پر مودی حکومت پر تنقید

جمعہ 27 جون 2025 14:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے جموں و کشمیر کو ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس جموں وکشمیر شاخ کے رہنما سید نصیر حسین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر مودی حکومت پرکڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مقبوضہ کشمیر کو ریاست کا درجہ دلوانے کیلئے اپنی جدوجہد تیز کرے گی۔