وزیراعظم کا سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

شہبازشریف کی این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت

جمعہ 27 جون 2025 16:54

وزیراعظم کا سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے واقعہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم نے سوات میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے پراین ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو حکام کی پزیرائی۔