مسافربوگیوں کی کمی ، پاکستان ریلویز نے 16 مسافرٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کردیں

جمعہ 27 جون 2025 19:50

مسافربوگیوں کی کمی ، پاکستان ریلویز نے 16 مسافرٹرینوں سے 30 بوگیاں کم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان ریلویز نے ملک میں چلنے والی 16مسافر ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کردیں۔ محکمہ ریلویز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بنا پر ریلوے نے بولان میل سمیت 16ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں میں خبیر میل، تیز گام ، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قراقرم ایکسپریس، سبک رفتار، شاہ حسین ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بھی ان ٹرینوں میں شامل ہیں جن کی بوگیاں کم کی گئیں۔ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے ہفتے میں 2روز کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے بجائے اس کی بھی 3بوگیاں کم کرکے 12سے 9بوگیاں کردی ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے 25مارچ کو کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بولان میل کو یکم اپریل سے روزانہ چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا ہے۔