وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ،ترقیاتی منصوبوں کی سخت سکروٹنی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

تمام اتھارٹیز کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے پہلے محکمہ ہائوسنگ میں نظر ثانی ہو گی‘نورالامین مینگل

جمعہ 27 جون 2025 19:50

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ،ترقیاتی منصوبوں کی سخت سکروٹنی کا فیصلہ، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کے آغاز پر ہی سخت سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تمام اتھارٹیز کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے پہلے محکمہ ہائوسنگ میں نظر ثانی ہو گی۔

پراجیکٹس کے پی سی ون کی نظر ثانی کے لیے خصوصی جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی،چیف انجینئر ،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی پلاننگ کمیشن پاکستان ،پی اینڈ ڈی کی گائیڈلائنز کے اطلاق کو یقینی بنائے گی، ترقیاتی منصوبوں کے معیار کی سخت سکروٹنی کو یقینی بنایا جائے گا، پراجیکٹ کی تخمینہ لاگت اور مدت تکمیل پر بھی نظر ثانی کی جاسکے گی، ضرورت کے مطابق پی سی ون میں تبدیلی اور بہتری کی تجاویز دی جائیں گی، کمیٹی تمام کام سات دن میں مکمل کرنے کی پابند ہو گی۔ سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ گنجائش کے مطابق پراجیکٹس میں بہتری لائی جائے گی، محکمہ ہاوسنگ اور تمام ذیلی اداروں میں معیاراولین ترجیح ہو گی۔