
قومی اسمبلی اجلاس‘ مالی سال 2023-24 اور2024-25 کی712ارب41کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور
جمعہ 27 جون 2025 21:42
(جاری ہے)
قومی اسمبلی اور سینیٹ اور دیگر اداروں کے افسران جنہوں نے خدمات دیں انکے لیے پانچ پانچ بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کا اعلان کرتا ہوں اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ کل یہاں پہ میں نے ترامیم پر اپنا نکتہ نظر دیا اس کے بعد ایوان آج کے لئے ملتوی ہواجس وقت آپ کی گاڑی یہاں نکلی تھی، مجھے اپنی تقریر کا کلپ مل گیا تھا کیا آپ نے میری تقریر سے کوئی چیز حذف کی تھی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے حذف کیا تھا، عمر ایوب خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو رہا ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو قومی مفاد میں ہوگا میں وہ کروں گا،عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر قانون نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے بارے میں نہایت نامناسب بات کی تھی انہیں معذرت کرنی چاہئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عظم نذیر تارڑ نے قانون کا بیڑہ غرق کردیا ہے ان کا نام تاریخ میں یاد رکھا جائے گایہاں غیر قانونی گرفتاریاں ہوتی ہیں عدالتوں کو تالے لگ جاتے ہیں کیا ملک قانون آئین کے مطابق چل رہا ہے چوہدری اعجاز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بشری بی بی کا نام ٹھیک کیا ہے ایک بھی پروڈکشن آرڈر ایک گھنٹہ بھی تاخیر کا شکار نہیں ہواسارے ممبران پروڈکشن آرڈر پر آئے ہیں، اجلاس میں مالی سال 25-2024 اور مالی سال 24-2023 کے لیے منظور بجٹ سے زائد کیے گئے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گیئں بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال کے دوران مجموعی طور پر712 ارب 41 کروڑ 26 لاکھ 74 ہزار روپے کے اضافی اخرجات کیے گئے دو برس کے دوران کیے گئے اضافی اخراجات کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی اجلاس میں 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال 2024-25 کے دوران مختلف وزارتوں نے منظور شدہ بجٹ سے 343 ارب روپے زائد کے اخراجات کرنے کا انکشاف ہوا ہے دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2023-24 کے دوران مختلف وزارتوں نے منظور شدہ بجٹ سے 369 ارب روپے زائد خرچ کیے،وزارت دفاع نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران منظور شدہ بجٹ سے 61 ارب روپے کے اضافی اخراجات کیے پاور ڈویژن نے 129 ارب 59 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیے ایف بی آر نے 6 ارب 99 کروڑ روپی, اور وزارت اطلاعات و نشریات نے مجموعی طور پر 2 ارب کے اضافی اخراجات کردیئے وزارت داخلہ نے 10 ارب روپے خرچ کییپاکستان پوسٹ نے 6 ارب روپے، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے 1 ارب 99 کروڑ روپے اور وزارت صحت نے 24 ارب روپے خرچ کیے ہیں زشتہ مالی سال 2023-24 میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے اضافی اخراجات 60 کروڑ روپے، اٹامک انرجی کے 4 ارب 86 کروڑ روپے، وزارت دفاع کے 42 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے پنشن اور الاؤنس 7 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد، وزارت داخلہ کے اخراجات 17 ارب روپے سے زائدکے اخراجات کر ڈالے مذکورہ دونوں سالوں کے دوران منظور شدہ بجٹ سے ہونے والے اضافی اخراجات کی منظوری لی گئی۔اجلاس میں میں سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری لی گئی وزیر خزانہ نے سپلیمنٹری گرانٹس منظوری کے لئے پیش کیں اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کا قومی اسمبلی میں احتجاج، نعرے بازی،لیلا بجٹ نامنظور کے نعرے،لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے اور پی ٹی آئی اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے پی ٹی آئی اراکین نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں عوام دشمن بجٹ نامنظور کے نعرے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری علی محمد خان، ملک عامر ڈوگر اور بیرسٹر گوہر سے بات کرنے پہنچ گئی. پی ٹی آئی اراکین کے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کیا شاندانہ گلزار نے احتجاج کی ویڈیو بنائی مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، پی ٹی آئی ارکان کے نعرے لگاتے رہے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
-
گورنرخیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت
-
فاروق ایچ نائیک کا مسابقتی کمیشن کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.