صوبائی حکومت کے وزرا کو نمود و نمائش اور فوٹو سیشنز سے فرصت نہیں عوام چوروں، ڈاکوں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعہ 27 جون 2025 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما رکن مرکزی مجلس شوری شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا خورشید احمد حاجی بشیراحمد کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وزرا کو نمود و نمائش اور فوٹو سیشنز سے فرصت نہیں عوام چوروں ڈاکوں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر ہیں معصوم مصور خان کاکڑ کا اغوا اور بعد ازاں بے دردی سے شہادت ظلم وحشت اور درندگی کی انتہا ہے واقعہ سے ثابت ہوا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے بیچوں بیچ ایک بچے کو اغوا کرنا اور بعد ازاں شہید کر دینا نہ صرف سفاکیت کی بدترین مثال ہے بلکہ یہ قانون کی رٹ کے مکمل خاتمے کا ثبوت بھی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نہ صرف عوامی تحفظ میں ناکام ہوئی ہے بلکہ اپنے وعدے نبھانے میں بھی شرمناک حد تک پیچھے رہ گئی ہے۔