ہائی کورٹ نے قتل کیس میں نامزد ملزم کی عمر قید کی سزا معطل کرکے باعزت بری کردیا

جمعہ 27 جون 2025 22:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے تھانہ خاکی کی حدود میں اصغر خان قتل کیس میں نامزد ملزم کی عمر قید کی سزا معطل کرکے باعزت بری کردیا۔ملزم کی جانب سے عاطف علی جدون نے مقدمہ کی پیروی کی۔4 جولائی 2021 کو تھانہ خاکی کی حدود میں اصغر خان کے قتل کا واقعہ رونما ہوا ۔جس میں جاوید خان اور ان کے بھائیوں پر قتل کی دعویداری کی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ خاکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان مکمل کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کی عدالت میں 15 گواہان کے بیان قلمبند ہونے کے بعد ملزم جاوید کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔سزا کے خلاف 2023 کو ملزم کی جانب سےعاطف علی جدون ایڈووکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں اپیل دائر کی ۔ملزم اور مدعی کی طرف سے وکلاء کی بحث اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے نامزد ملزم جاوید کو باعزت بری کردیا۔