آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری

جمعہ 27 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، اے ایس آئی محمد فیاض کی بیٹے کی سکالر شپ اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔

شہید کانسٹیبل امیر محمد کے بھائی کی پینشن ادائیگی کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کو ریلیف کی ہدایت کی۔ہیڈ کانسٹیبل حیدر علی کی پروموشن اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی پی او ڈی جی خان کو ریلیف کی ہدایت کی ۔ ڈرائیور کانسٹیبل شہزاد احمد کی درخواست پر آر پی او ملتان کو ریلیف کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل محمد تنویر رضا کی والدہ کیطرف سے ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔

شہید کانسٹیبل شیر علی کی والدہ کی بیٹے کی شہید کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ 8 انسپکٹرز کی سروس ریگولرائزیشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔