
-محرم الحرام ظالم اور ناجائز یزیدی طرزِ حکمرانی کیخلاف مزاحمت کا پیغام ہی: لیاقت بلوچ
ًشہدائے اسلام اور امام حسین کی شہادت کا پیغام ہی اتحادِ امت ہے، نائب امیر جماعت اسلامی
جمعہ 27 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے لاہور ہائیکورٹ کے شہدا ہال میں ایران کی عظیم فتح، مرکزِ وحدت میں آل پارٹیز استقبالِ محرم اور پیغام شہدا کربلا کانفرنس سے خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے سید انجم وقاص جعفری کے ہمراہ ملک کے سینئر صحافی، کالم نگار، مصنف اور دانش ور الطاف حسن قریشی کی رہائش گاہ پر ملاقات اور عیادت کی۔
سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ اور نائب صدور قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ عبدالغفار روپڑی، ناصر شیرازی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ضیا اللہ شاہ، علامہ شبیر میثمی، مخدوم ندیم ہاشی، ڈاکٹر ضمیر اختر خان، ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، عبداللہ حمید گل، پیر صفدر گیلانی اور پیر سید ہارون گیلانی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ماہِ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ پورے ملک میں تمام مسالک کے عوام میں غم اور عقیدت کے ساتھ ظالم کے مقابلہ میں استقامت اور اتحادِ امت کے جذبات اجاگر ہوتے ہیں۔ عشرہ محرم الحرام میں اتحاد، یگانگت، یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام عام کیا جائے گا۔ شرانگیزی، دِل آزاری پر مبنی گفتگو کرنے والے خطیبوں، ذاکروں، واعظین، مرثیہ خواں افراد کا شیعہ سنی دانش مند ذمہ داران تدارک کریں گے۔ مِلی یکجہتی کونسل کا ضابطہ اخلاق تمام مسالک، دینی جماعتوں، مجالسِ عزا کے منتظمین کے لیے مستقل دینی اور مِلی دستاویز ہے۔ مِلی یکجہتی کونسل کا مِلتِ اسلامیہ کے لیے پیغام ہے کہ کسی بھی دینی مذہبی اسلامی فرقہ کو کافر اور اس کے افراد کو واجب القتل قراردینا غیراسلامی اور قابلِ نفرت فعل ہے، نبی اکرمؐ کی عظمت و حرمت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، عظمتِ اہلِ بیت اطہار، امام مہدی، عظمتِ ازواجِ مطہرات، عظمتِ صحابہ و خلفائے راشدین ایمان کا جزو ہے، اِن تمام برتر و برگزیدہ ہستیوں کی تکفیر کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے، اِسی طرح تمام مسالک کے اکابرین کا احترام کیا جائے، تمام مکاتبِ فکر کے مقاماتِ مقدسہ، عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ امن، جیو اور جینے دو اور تمام مسالک کا احترام ہی اہلِ ایمان کی طاقت ہے۔مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین نے ایران کے خلاف اسرائیل، امریکہ کی جارحیت اور مسلط کردہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم فتح اور یومِ فتح پر ملک بھر میں خطباتِ جمعہ اور مظاہروں میں کہا کہ پاکستان کی انڈیا کے خلاف کامیابی، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی استقامت سے دنیابھر میں بیداری اور ایران کی جارح، تکبر و غرور میں بدمست امریکہ اسرائیل کے مقابلہ میں کامیابی عظیم فتح دراصل عالمِ اسلام کی مشترکہ فتح ہے۔ ایران کی کامیابی تمام اہلِ اسلام کے لیے مقامِ تشکر ہے۔ عالمِ اسلام متحد ہوجائی؛ عسکری، سیاسی، ٹیکنالوجی، اقتصادی اور علم و تحقیق کے میدانوں میں مشترکہ لائحہ عمل بنالیں تو پوری دنیا پر راج کرے گا۔ غزہ میں جنگ بندی کا اسرائیل کو تسلیم کروانے سے مشروط فارمولہ مسترد کرتے ہیں، عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے مطابق نیتن یاہو/ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا جنگی مجرم ہے، غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.