Live Updates

ں*پانامہ رانی کو چوری کی کرسی تو مل گئی مگر رتی بھر عزت نصیب نہ ہوئی ،تحریک انصاف

/ آمریت کے بطن سے جنم لیکر ملک پر مسلط ہونے والی آلائشوں میں سے سب سے بڑی لعنت جاتی امراء کا یہ ٹبر ہے،ترجمان عمران خان کو ‘‘مائنس’’ کرنے اور قوم کو ابدی غلام بنائے رکھنے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا، ان شاء اللہ، مریم نواز کے بیان پر ردعمل

جمعہ 27 جون 2025 20:45

q اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ رانی کو چوری کی کرسی تو مل گئی مگر رتی بھر عزت نصیب ہوئی نہ دل کی گھبراہٹ میں کمی کا کچھ مداوا ہو پایا،ضمیر اور ایمان بیچ کر اقتدار کمانے والی کٹھ پتلیوں کی سیاست اور اقتدار ظلم، لاقانونیت اور فسطائیت کے سہاروں پر کھڑی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ تاریخ شاہد ہے کہ آمریت کے بطن سے جنم لیکر ملک پر مسلط ہونے والی آلائشوں میں سے سب سے بڑی لعنت جاتی امرائ کا یہ ٹبر ہیجب بھی آمریت نے پاکستان کو اپنے چنگل میں جکڑا ہے ٹھگوں کا یہ خاندان مسندوں پر نظر آیا ہے پانامہ رانی کے سر سے نادیدہ مداخلت کاروں کا ہاتھ اٹھ جائے تو لاہور میں دندنانے کی بجائے باپ سمیت لندن میں چوری کے پیسے سے خریدے گئے فلیٹ میں پناہ ڈھونڈتی دکھائی دے گی پانامہ رانی کی پریشانی کا اصل سبب یہ ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود عمران خان ‘‘مائنس’’ ہو رہا ہے نہ جاتی امرائ کے ٹوٹ بٹوٹ ‘‘پلس’’ ہو پا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب بھی جمہوریت بحال ہوئی ہے یہ فراڈیے تتر بتر ہو کر بیرونِ ملک پناہ گاہوں میں سازشیں کرتے دکھائی دیے ہیں اہلِ پنجاب میں 8 فروری 2024 کو ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل نصب کیا جسے بدمعاشی سے اکھاڑ کر ان کٹھ پتلیوں کو کرسیاں بھرنے کیلئے اقتدار کے جلسے میں لایا گیا آئین اور جمہوریت سے غداری کے بدلے میں سیاست کے میر جعفر کے ٹبر کو مرکز اور پنجاب کے خزانے لوٹنے کی اجازت دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کا غیض و غضب سے کانپتے یہ بے ایمان اسی لئے ‘‘عمران خان’’ کو مائنس کرنے کے خواب دیکھتے اور ناکامی پر دانتوں سے اپنے ہاتھ کاٹتے ہیں عمران خان کی عوام میں مقبولیت ان میں عدمِ تحفظ کے احساس کو گہرا کرتی ہے اور عمران خان کی رہائی کے امکانات سے ہی ان کی ‘‘کانپیں ٹانگتی’’ ہیں پنجاب کے عوام پانامہ رانی کی کھربوں کے لوٹ مار اور صوبے میں گورننس کی بربادی کا پورا حساب اس سے لیں گے۔ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ‘‘مائنس’’ کرنے اور قوم کو ابدی غلام بنائے رکھنے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا، ان شائ اللہ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات