
زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان
30 جون سے ملک بھر میں فوت شدگان کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز بند کردی جائیں گی میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے عزیز و اقارب اگر ان سمز کو اپنے نام پر منتقل کرانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر نادرا سے ریکارڈ کی درستی کرائیں،نادراحکام
جمعہ 27 جون 2025 21:45
(جاری ہے)
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر فراڈ میں استعمال ہونے والی موبائل نیٹ ورک کی سمیں ان شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھیں جن کی میعاد ختم ہوچکی تھی یا جن کے مالکان انتقال کرچکے تھے۔
اس صورتحال کے پیش نظر 30 جون سے ملک بھر میں گرینڈ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں ان تمام شناختی کارڈز کی فہرست شامل ہے جن پر ہزاروں موبائل فون سمز استعمال کی جا رہی ہیں۔پہلا مرحلہ 30 جون 2025 سے شروع ہوگا جس میں ان شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کی جائیں گی جن کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے۔دوسرا مرحلہ 30 نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔تیسرا اور آخری مرحلہ 31 دسمبر 2025 کو مکمل کیا جائے گا جس میں ایسی تمام موبائل سمز بند کردی جائیں گی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق، لوگوں کو فراڈ سے بچانے کیلیے یہ آپریشن نادرا کے ساتھ مل کر شروع کیا جارہا ہے۔ نادرا حکام کے مطابق میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے عزیز و اقارب اگر ان سمز کو اپنے نام پر منتقل کرانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر نادرا سے ریکارڈ کی درستی کرائیں۔نادرا نے واضح کیا ہے کہ جو شناختی کارڈز میعاد ختم ہونے یا فوتگی کی وجہ سے بند ہیں، اگر ان کے ورثا نادرا میں جمع کرا کر ریکارڈ درست نہیں کرائیں گے تو 30 جون سے پی ٹی اے ایسی تمام موبائل سمز بلاک کردے گا۔یہ اقدام ملک میں سائبر کرائم اور مالی فراڈ کو روکنے، عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.