”آر ایس ایس“ ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کرنے والی جماعت ہے، لالو پرساد

ہفتہ 28 جون 2025 15:01

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) بھارت کی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) کے صدر لالو پرساد یادو نے آئین سے ” سیکولر اور سوشلسٹ “ کے الفاط ہذف کرنے کے بیان پر آر ایس ایس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لالو پرساد نے ”ایکس “پر ایک بیان میں آر ایس ایس کے سیکنڈ ان کمانڈدتاتریہ ہوسابلے کو ان کے اس بیان کہ دستور سے ”سیکولر اور سوشلسٹ“ کے لفاظ ہٹا دیے جائیں ،آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آرایس ایس ذات پات کی بنیادپر بھید بھا( امتیاز) کرنے والی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے والی آر ایس ایس نے دستور بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لالو پرشاد نے سوال کیا کہ ان بدکردار لوگوں کو جمہوریت اور ڈاکٹر امبیڈ کر کے دستور سے اتنی نفرت کیوں ہے ۔لالو پرساد نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دتاتریہ ہوسابلے کو سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دستور میں یہ الفاظ میں نہیں تھے بلکہ اندرا گاندھی نے یہ ایمرجنسی کے دوران اس میں جوڑے تھے۔