Live Updates

خواجہ فاروق احمد کاتہاڑ جیل دہلی میں حریت راہنما شبیر شاہ کی خراب صحت پر شدید تشویش کا اظہار

ہفتہ 28 جون 2025 15:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما آزادکشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے تہاڑ جیل دہلی میں حریت راہنما شبیر شاہ کی خرابی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شبیر شاہ کی شدید خرابی صحت مناسب علاج کی سہولت کی عدم فراہمی،عزیز واقارب سے ملاقات نہ کرائے جانے کا نوٹس لیں،اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو کشمیری قوم کو بھارت کی ظالم حکومت کسی مزید سانحہ سے دو چار کردے گی۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اسی طرح آسیہ اندرابی،ناہیدہ نسرین،فہمیدہ سواتی اور یاسین ملک پر شدید پابندیوں ان کی خرابی صحت کی جانب بھی ان بین الاقوامی اداروں،تنظیموں کی توجہ دلاتے ہوئے بھارتی حکومت کو اس بربریت ظلم سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے زیادہ کردار اس لیے ادا نہیں کررہی کہ خود پاکستان کی جیلوں میں عمران خان سمیت لاتعداد میں سیاسی قیدی بے گناہ بدوں کسی قانونی حق کو استعمال کرنے سے محروم کردیئے گئے ہیں اس لیے جب بھی پاکستان بھارت کے ایسے ہی کردار پر آواز بلند کرتا ہے تو بھارت اس کو آئینہ دکھا کر خاموش کرادیتا ہ ے۔

ہم کشمیریوں کو اپنے ان بے گناہ حریت راہنمائوں کی سلامتی کے لیے بین الاقوامی اداروں ہلال احمر سمیت UNOکے ذیلی اداروں سے رجوع کرنا ہوگا تاکہ شبیر شاہ سمیت سب حریت راہنمائوں کی جان کو پیدا شدہ خطرات سے محفوظ کرایا جائے اور ان پر سالہا سال سے جھوٹے بے بنیاد ظالمانہ قوانین کے نفاذ کا خاتمہ کرایا جائے،حکومت آزادکشمیر کے کردار پر اس حوالے سے بڑا سوالیہ نشان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات