معصوم بچے کو تاوان کی خاطر شہید کیا،ملوث عناصر کو کیفر کردار پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 28 جون 2025 16:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے معصوم بچے مصور کاکڑ کو تاوان کی خاطر بے دردی سے شہید کیااس واقعہ کی صرف مذمت ہی نہیں بلکہ ملوث عناصر کو کیفر کردار پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومت بلوچستان مصور کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتی رہی،بازیابی کے لئے کی گئی حکومتی کوششوں سے تمام لوگ بالخصوص مصور کے والداور چچا بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف پوری ریاستی مشینری حرکت میں آ چکی ہے واقعہ میں ملوث کچھ دہشت گرد جہنم ہوچکے کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے ۔