صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمدیاسین کی ملاقات

ہفتہ 28 جون 2025 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمدیاسین نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔