سیدنا عمرفاروقؓ نے غربت، فاقہ کشی، ظلم، بھوک، جہالت، اور بے انصافی کے خلاف مسلسل کام کیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

دین اسلام کا پرچم بلند کرتے ہوئے عمر فاروق نے روم اور ایران جیسی سپر پاورز کو شکست دی عدل وانصاف کا نفاذ کیا،شاداب رضا نقشبندی

ہفتہ 28 جون 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ امیر المومنین سیدنا عمرفاروقؓ نے غربت، فاقہ کشی، ظلم، بھوک، جہالت، اور بے انصافی کے خلاف مسلسل کام کیا،حضرت عمرفاروق کی سب سے بڑی جدوجہد عدل و انصاف کے نفاذ کے لیے تھی وہ امیر المؤمنین ہوتے ہوئے بھی خود کو عام شہری سے بالاتر نہیں سمجھتے تھے،دین اسلام کا پرچم بلند کرتے ہوئے عمر فاروق نے روم اور ایران جیسی سپر پاورز کو شکست دی یہ ایک طویل اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ تھا ان فتوحات کا مقصد صرف زمین نہیں بلکہ دین حق کا غلبہ تھا،سیدنا فاروق اعظم نے ہمیشہ اپنے نفس کو قابو میں رکھا، دنیا کی آسائشوں سے دور رہے ان کا لباس سادہ، طرز زندگی عاجزانہ، اور طبیعت میں انکساری تھی وہ ہر وقت اپنے عمل کا محاسبہ کرتے رہتے تھے،مسلم حکمران سیدنا فاروق اعظم کی زندگی اور دور خلافت کو مشعل راہ بنالیں تو دنیا سے ظلم وجبر اورنا انصافی کا خاتمہ ہوجائیگا ،فلسطین وغزہ اور کشمیر میں ظلم وبربریت کے خاتمے کیلئے سیدنا عمر فاروق کی فتوحات پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،محرم الحرام ہمیں ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانے اور باطل قوتوں سے جہاد کا درس دیتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ائے جناح روڈ پر سنی تحریک کے تحت منعقد حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ انبیاء کرام وصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،عوام اسلام دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے اخوت بھائی چارگی ، برداشت ودرگذر کو فروغ دیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ انبیاء کرام اور صحابہ کرام کی شان میں ہرزہ سرائی ملک میں مذہبی انتشار اور فسادات کرانے کی سازش ہے ،حکومت ایسے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے ،مذہبی منافرت پھیلانے والے بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں جو ملک کو انتشارر میں جھونک کر کمزور کرنا چاہتے ہیں ،علماء کرام امن وبھائی چارگی اور برزرگان دین کی تعلیمات کو عام کریں اور شرپسند عناصر کی ہر سازش کو پر امن پالیسی سے ناکام بنا دیں ،انبیاء کرام وصحابہ کرام کی توہین کرنیوالوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔