Live Updates

روبینہ خالد کا سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم ،قوم کو مبارکباد پیش کی

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے سفارتی دورے پر دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے ذریعے بھارت کو تیسری بار شکست دی،گجرات کا قصائی اب جنوبی ایشیا میں جنگ چاہتا ہے، مگر اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات