
مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کالاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور انٹرنیشنل کرکٹرز زمان خان کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ
ہفتہ 28 جون 2025 23:40
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کو ہر میدان میں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے نہ صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے لایا جا رہا ہے بلکہ اس سے صوبے کا مثبت تشخص بھی ابھر کر سامنے آئے گا۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بلوچستان کا دورہ بہت کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھارنے اور آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نہ صرف کھیل بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس لیگ کے تحت بلوچستان کی پانچ ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی، جن میں سے ایک مرد اور ایک خاتون ٹیم آل پاکستان لیگ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے پانچ کھلاڑیوں کو لاہور ہائی پرفارمنس سنٹر میں اسکالرشپ اور تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز سے سوالات کیے جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ تقریب میں شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر شاہوانی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان یاسر خان بازئی اور دیگر معزز مہمان بھی شریک تھے۔ یہ تقریب نہ صرف کرکٹ بلکہ بلوچستان میں نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک عملی قدم ہے۔
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان، ذرائع
-
نیتن ہاہوکاقطری وزیراعظم کوفون،حملے پر معافی مانگ لی
-
حکومت سندھ کا دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسوس
-
اعتزاز احسن جرات مند، آئین و جمہوریت کے حقیقی سپاہی ،ان سے سیکھا جھوٹ نہیں بولنا ، عمر عطا بندیال
-
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی
-
رحیم یارخان‘طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب انڈیل دیا‘ بیوی جھلس کرجاںبحق
-
وہاڑی ، ٹریفک کے دوحادثات ،تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے
-
پولیس کریک ڈائون میں اشتہاریوں سمیت 5ملزمان گرفتار
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج
-
بلاول بھٹو دودھ اورشہد کی جو نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.