Live Updates

پی ٹی آئی کی سیاست اقتدار کی ہوس پر مبنی ہے، خواجہ آصف

اتوار 29 جون 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت صوبائی حکومت بدعنوانی کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوات میں حالیہ طوفانی سیلاب میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر عوام کو کوئی بامعنی ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے اور ہر کوئی عوام کی خدمت کی بجائے اپنے حصے کی جنگ لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں کوئی گورننس یا ریلیف میکانزم نہیں ہے، صرف اقتدار اور کرپشن کی دوڑ ہے۔ حالیہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے موقف میں تضادات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھبی خود کو پی ٹی آئی،کھبی سنی اتحاد کونسل اور کھبی آزاد حیثیت اپناتے ہیں یہاں تک کہ ان کے اپنے اراکین کو بھی نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار ہے اور پارٹی مزید تقسیم کا شکار ہو گی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات