
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء فیصل کھوکھر ،بلال یاسین کے دورے،یوم عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سکیورٹی پلان، رضا کاروں کی تعیناتی، مانیٹرنگ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ
اتوار 29 جون 2025 13:15
(جاری ہے)
اس موقع پر پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران نے معزز مہمانوں کو سکیورٹی پلان، رضا کاروں کی تعیناتی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے موقع پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر مکمل سکیورٹی اور بارشوں کے باعث ممکنہ رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔
صفائی، روشنی، پانی، میڈیکل کیمپ اور دیگر سہولیات یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے منتظمین سے ملاقات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔منتظمین نے حکومتی سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں کے باہمی تعاون کو سراہا۔مزید برآں، ملک فیصل ایوب کھوکھر نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے معاملات میں پولیس و انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔اس موقع پر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مجالس و جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کے ذریعے کنٹرول رومز سے مسلسل نگرانی جاری ہے۔ دفعہ 144 پر عمل درآمد اور غیر منظور شدہ سرگرمیوں پر مکمل پابندی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے تاہم حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے محرم الحرام کے پُرامن اور باوقار انعقاد کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی و تجارتی وفد کی ملاقات،پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق
-
ملتان‘ جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے‘ مریم نواز
-
ایکسائز نے پرکشش نمبروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
-
کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کوئٹہ،وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارغلام مصطفٰی کو گیس کے بل میں 209،736 روپے کا ریلیف فراہم
-
پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی: مرتضی وہاب
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے وفد کی ملاقات
-
محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا
-
خاتون کے قتل میں سزائے موت پانے والا ہائیکورٹ سے بری
-
کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری
-
پیپلزپارٹی والے مریم نواز کی کارکردگی سے خوفزدہ ،مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.