مقدموں کے اندراج سے ملازمین اور پینشنرز کے مسائل کے حل کیلیے جاری جدوجہد کو روکا نہیں جاسکتا، سجن یونین

اتوار 29 جون 2025 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے قائد و بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ کے خلاف گزشتہ روز کے ایم سی ٹی ایم سیز ریٹائر ایمپلائز وپینشنرز الائنس کے احتجاج میں شرکت پر کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے میئر کراچی کی ہدایت پر سٹی کورٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس پر انکی لیگل ٹیم سلیم مائیکل ایڈوکیٹ، فضل دین ایڈوکیٹ، حفیظ لاشاری ایڈوکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج سا?تھ 12 نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

اس موقع پر سید ذوالفقارشاہ، عباس احمد، عمران علی، امانت کھوکھر اور ملازمین کی بڑی تعداد عدالت میں موجودتھی۔ ضمانت کی منظوری کے بعد پیپلز لائرز فورم کے سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،مسلم لیگ نواز لیگل ونگ کے مرکزی نائب صدر فضل دین ایڈوکیٹ، عمران علی نے کہا کہ سیدذوالفقارشاہ بلدیاتی ملازمین کے دلوں میں بستے ہیں۔

(جاری ہے)

مظلوم ملازمین اور واجبات سے محروم پینشنرز کے واجبات کی ادائیگی کیلیے جاری تحریک کو مقدموں کے اندراج سے روکا نہیں جاسکتا۔

اس خدشے کے پیش نظر کہ سیدذوالفقارشاہ کی ضمانت منظور ہونے پر ملازمین و پینشنرز انکے حق میں آج کے ایم سی کونسل کے اجلاس کے موقع پر احتجاج نہ کردیں اس کے باعث تمام راہداریوں کو بند کرکے سخت سیکورٹی میں ملازمین اور ممبران کونسل کو پہلی منزل پر جانے دیا گیا۔ سید ذوالفقارشاہ ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کے نمائندہ قائد ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کل پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی کے سامنے اگیگا کے احتجاج میں بھی سید ذوالفقارشاہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی گئی اور فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

جبکہ آج سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے اور کراچی میں پیر30 جون کو بلدیاتی ملازمین پریس کلب پر سید ذوالفقارشاہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر شدیر احتجاج کریں اور اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو پھر صوبے بھر میں کام چھوڑ احتجاج بھی شروع کیا جائے گا۔