ش* شہباز شریف اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار کے گھر پہنچ گئے‘خیریت دریافت کی

اتوار 29 جون 2025 18:00

۱اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دیرینہ ساتھی سابق پارٹی رہنما چوہدری نثارعلی خان کے گھر پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کی عیادت کی۔وزیر اعظم نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔اس پر چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ نہیں نہیں میاں صاحب۔بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ذرائع کے مطابق ان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے موجود ہیں۔