نوشہرہ ورکاں آسمانی بجلی گرنے سے مزدور موقع پر جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 18:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں طوفانی بارش کی آمد اور نواحی گاوں پھمہ سرا میں مزدور آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

25 سالہ متوفی ہزیرا عطاء اللہ قلعہ دیدار سنگھ چہل کلاں کا رہائشی بتایا گیا ہے اور پھمہ سرا میں زیر تعمیر نالے پر پہلے روز مزدوری کے لیے آیا تھا واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122کے جوان بر وقت موقع پر پہنچے اور متوفی کی میت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کی اور بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔۔\378