وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سانحہ سوات متاثرہ فیملی کے گھر آمد ، اظہار تعزیت

اتوار 29 جون 2025 19:20

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سوات متاثرہ فیملی کے گھر آمد فیملی ممبران سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی،سٹی صدرمسلم لیگ ن محمدافضل منشاء، ایڈیشنل کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی اور چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد سمیت دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی الفاظ ہی نہیں مل رہے ان کے ساتھ افسوس کرنے کیلئے جس طرح کی قیامت ان پر ٹوٹ پڑی ہے، کے پی کے کے حکمرانوں کے ضمیر پر کوئی قیامت ٹوٹی ہے کہ نہیں یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں، حادثات اللہ کی طرف سے آتے ہیں مگر سدباب کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔