Live Updates

تحریک انصاف نظریاتی کے نعرہ کرپشن کی سزا موت کو قانون بنانا ہوگا‘ اختر اقبال ڈار

چین ،روس اور پاکستان،ایران کے کردار کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے‘ چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی

اتوار 29 جون 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی ) اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ جس ریاست میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوجائے اور انصاف میسر نہ ہو جتنے بھی انتخابات کروالیں حالات سنورنے والے ہیں اورنہ ہی غریب اور متوسط طبقہ کیلئے بہتری آنے والی ہے ،اللہ کی واحدنیت پر یقین رکھتے ہوئے خوداحتسابی کے عمل سے گزرتے ہوئے امریکہ کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے صحیح سمت میںمثبت پیشرفت کرنا ہوگی ،تحریک انصاف نظریاتی کے نعرہ کرپشن کی سزا موت کو قانون بنانے کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا وگرنہ تباہی وبربادی ہی ہمارا مقدر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں عوامی فلاحی پارٹی کے مرکزی صدر شیراز الطاف، جاگو تحریک کے توقیر اسلم اور تحریک انصاف نظریاتی کے شہباز گجر، زبیر حسن،ضو اختر ڈار،مرزا اویس ایڈووکیٹ،اسامہ خان اور دیگر بھی موجودتھے۔اختر اقبال ڈار نے کہاکہ پاک بھارت،غزہ، اسرائیل،ایران،امریکہ جنگو ں کے بعد عالمی منظر نامہ تبدیل ہوکر رہ گیا ہے اور اب چین ،روس اور پاکستان،ایران کے کردار کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے لہٰذاان سب کو عالمی دنیا کے امن وسلامتی کیلئے اور غزہ میں پستے اور کٹتے ہوئے نہتے مسلمان بہن،بھائیوں کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات