ڈاکٹر محمد مشتاق خان اورپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات

اتوار 29 جون 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان اورپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔