فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 37فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 2 معروف ریسٹورنٹ بند، 7کو 2لاکھ 10ہزار کے جرمانے عائد کر دئیے

اتوار 29 جون 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 37فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 2 معروف ریسٹورنٹ بند کر دئیے گئے، ترجمان کے مطابق 7 دوکانداروںکو 2لاکھ 10ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ بھاری مقدار میں ناقص آئل، ممنوعہ اشیا تلف کر دی، ناقص آئل میں فرائنگ کر کے مختلف اشیا تیار کی جارہی تھی، فنگس زدہ بدبودار فریزر میں اشیا کی سٹوریج، ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی موجود پایا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ناقص انتظامات اور استعمال شدہ آئل کی موجودگی پر معروف پوائنٹس کو جرمانہ کیا گیا، انتہائی لازم خرید و آئل تبدیلی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا،ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم دستیاب پائے گئے، بارہا اصلاحی نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر معروف ریسٹورنٹ بند کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازم ہے، غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عمل کریں،پنجاب میں قوانین کے خلاف کاروبار کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کر رہے ہیں،خوراک کے معیار پر نو کمپرومائز پالیسی ہے، شہری شکایت کے لیے 1223 پر اطلاع دیں۔