پیپلز پارٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ،رہنما پی پی پی کرن بلوچ

پیر 30 جون 2025 11:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ، شہید بینظیر بھٹو کی میراث کو فریال تالپور نے نہایت جانفشانی سے آگے بڑھایا ہے اور خواتین ونگ کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایک مؤثر تنظیمی ڈھانچے میں ڈھال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کرن بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان مرکزی صدر فریال تالپور کی قیادت میں دن بدن مضبوط، فعال اور منظم ہو رہا ہے، فریال تالپور نے پارٹی اور عوام کے حقوق کے لیے جو قربانیاں دی ہیں انہیں تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا،وہ نہ صرف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں بلکہ وہ خواتین کے حقوق کی علمبردار بھی ہیں۔