34 ویں سالانہ خلافت راشدہ کانفرنس(آج) یکم جولائی بعد نمازِ عشاء منٹگمری بازار شہر فیصل آباد میں منعقد ہو گی

پیر 30 جون 2025 11:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)(آج)یکم جولائی بمطابق 05 محرم الحرام بروز منگل بعد نماز عشاء منٹگمری بازار شہر فیصل آباد میں ہونے والی سالانہ خلافت راشدہ کانفرنس سابقہ روایات کے مطابق بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہو کر خلفاء راشدین سے اپنے پیار و محبت اور عقیدت کا اظہار کرے گے ان خیالات کا اظہار ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع فیصل قاری محمد ارشد، صوبائی نائب ناظم نشر واشاعت خالد محمود اعظم آبادی اور میاں محمد طیب نے جڑانوالہ اور ستیانہ بنگلہ کے ذمہ داران کو خلافت راشدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور تنظیمی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کو کامیابی سے ہم کنار کرنے اور اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس کی بھرپور کامیابی سے امن و امان کی بحالی اور بین المسالک رواداری و ہم آہنگی کی فضا کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ کانفرنس زیر سرپرستی محقق العصر علامہ ارشاد الحق اثری، زیر صدارت مولانا محمد یوسف انور، زیر نگرانی مولانا عبد الحی انصاری اور زیر قیادت حافظ محمد شفیق ظہیر منعقد ہو گی۔ خالد محمود اعظم آبادی کی اطلاع کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 34 ویں سالانہ خلافت راشدہ کانفرنس سے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی، بین الاقوامی اسلامی سکالر قاری صہیب احمد میر محمدی، حضرت مولانا قاری محمد حنیف ربانی آف کامونکی، حضرت مولانا قاری محمد یٰسین حیدر ڈیرہ غازی خان، حضرت مولانا شیخین توحیدی اور ان کے علاوہ دیگر مقامی علماء کرام، شیوخ حضرات، سیاسی وسماجی شخصیات خطاب کرے گی۔

جبکہ تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری محمد عرفان اور حمد و نعت کی سعادت حافظ عبید الرحمن و حافظ محمد انس حاصل کرے گے۔