حضرو بچے کو اغوا کرنے والا مجرم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

پیر 30 جون 2025 13:20

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) حضرو پولیس نے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرایا لیا اغوا کار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ اٹک پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کرانے اور ملزم کو گرفتارکر نے پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو شاباش دی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے تھانہ حضرو میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 27جون کو تھانہ حضرو الیاس خان ولد پائندہ خان رحموں نے درخواست دی کہ میرا بڑا بیٹا ثاقب عمر چھ سات سال کو نامعلوم افراد نے باتوں میں لگا کر چھوٹے بیٹے اذان کو اغوا کر لیا جس پر تھانہ حضرو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا بچے کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او حضرو پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ننھے اذان وہ باحفاظت باز یاب کرانے اور ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک یا جس پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 48 گھنٹے کے اندر اندر معصوم اذان کو بازیاب کرایا لیا اور اغوا کو گرفتار کر لیا ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے ننھے بچے کو بازیاب کرانے اور ملزم کو گرفتار کرانے پر ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر اور دیگر پولیس ٹیم کو مبارکباد دی اس موقع پر پی ار او محمد محمود وسیم خان ملک رفیق جمشید خان خواجہ شکیل چوہدری محمد الیاس کے علاوہ بڑی تعداد متاثرہ بچے کے اہل خاندان موجود تھے ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم عبدالعزیز ولد عبدالصمد ساکن پشاور علالت محاذ پیش کیا گیا جس کا دو یوم ڈیمانڈ جسمانی حاصل کر کے معصوم بچے اذان کے کپڑے اور جوتے برآمد کرانے کے بعد پولیس واپس تھانہ لا رہی تھی کہ بھنگی پلانٹ حضرو کے قریب اغوا کار عبدالعزیز کے دو بامسلح ساتھیوں نے پولیس ٹیم اور موبائل گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پولیس ٹیم بامشکل جان بچائی جبکہ موٹر سائیکل سواروں اپنے گرفتار ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر پولیس پر فائرنگ جاری رکھی اور فرار ہو گئے ایس ایچ او نے اس موقع پر مزید نفری طلب کلی سرچ اپریشن کے دوران اغوا عبدالعزیز شدید زخمی حالت میں ملا جس نے بتایا کہ وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ح جس کو ابتدائی کے لیے علاج کے لیے سول ہسپتال حضرو کیا گیا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے پولیس متحرک ہے جن کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان پریس کانفرنس کے لیے تھانہ حضرو پہنچے تو متاثرہ خاندان ان کو پھولوں کے ہار پہنائےاور ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی قیادت میں کاروں سے بچہ بازیاب کرایا اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے کہا کہ بچے کے والدین خوش قسمت ہیں کہ ان کو اغوا کیا ہوا بچہ مل گیا ہمارے لیے یہ انعام کہ عوام پولیس پھولوں کے ہار پہنائیں انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیسے افراد کی نشان دہی عوام کریں پولیس فوری طور پر کاروائی کرے گی بازیاب بچے کے والد اور اہل خانہ ڈی پی او اٹک ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ وہ خراج تحسین پیش کی۔

\378