سرکل ڈی ایس پی چونیاں پولیس قتل کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام

پیر 30 جون 2025 14:25

پتوکی،چھانگا مانگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) سرکل ڈی ایس پی چونیاں پولیس قتل کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کیلئے بھی بڑا چیلنج چھانگامانگا ،چونیاں میںمحنت کش سمیت دو افراد قتل مقدمات درج تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ۔ڈسٹرکٹ قصور میں آئے روز قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگاسرکل ڈی ایس پی چونیاں پولیس قتل کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے محنت کش رکشہ ڈرائیور اؑطم کو قتل کرکے نعش رکشہ کیساتھ باندھ دی اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ادھر تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ میں ملک اور جٹ برادری میں فائرنگ ہوئی جسکے نتیجہ میں دونوں گروپوں کے تین افراد زخمی ہوئے جس میں نوید،کاشف اور قمر عباس شامل ہیں جبکہ جٹ برادری سے تعلق رکھنے والا نوجوان قمر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھانہ چھانگا مانگا پولیس اور چونیاں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ ملزمان کی ٹریسنگ اور گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بنادی گئیں ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے سی ٹی ڈی پولیس ڈیپارٹمنٹ سست روی کا شکار شہریوں کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔