12 برسوں میں تحریک انصاف کی حکومت نے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا،ملک محمد اسحاق

صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی

پیر 30 جون 2025 14:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی پالیسیز ومنصوبہ بندی خلیج ومشرق وسطیٰ ملک محمد اسحاق نے سانحہ دریائے سوات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی،عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا ہمارا کام نہیں ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو فی الفور استعفی دینا چاہیے خیبرپختونخواہ میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دریائے سوات پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے،انہوں نے کہا کہ سوات سیاحت کا مرکز ہے مگر 12 برسوں میں تحریک انصاف کی حکومت نے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے، ریسکیو کا نظام قائم نہیں کیا جاسکا جو لوگوں کو ریسکیو کر سکتا کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پھنسے لوگوں کو ریسکیو نہیں کیا گیا، خیبرپختونخواہ کا وہ ہیلی کاپٹر جو بانی پی ٹی آئی غیر قانونی طور پر استعمال کرتے تھے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی پورے صوبے میں اس ہیلی کاپٹر پر پھرتے ہیں وہ ریسکیو کارروائی کے لئے کیوں استعمال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نیجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مرحومین کے لیے مغفرت،بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم انسانی جانوں کے تحفظ اور قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔