
پ*منشیات نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو تباہ کر رہی ہیں: رانا وحید شہزاد
}منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے ہفتہ انسداد منشیات مہم چلانے کا اعلان
پیر 30 جون 2025 18:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی رپورٹس اور ملکی تحقیقاتی ادارے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ پاکستان میں لاکھوں نوجوان منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔
تعلیمی ادارے، تفریحی مقامات اور یہاں تک کہ گھروں کے اندر بھی نشہ آور اشیاء کی رسائی آسان ہو چکی ہے جو انتہائی افسوسناک اور خطرناک رجحان ہے۔ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ اس تباہ کن رجحان کی بڑی وجوہات میں اخلاقی تربیت کی کمی، بے روزگاری، ذہنی دباؤ، معاشی عدم استحکام، خاندانی ٹوٹ پھوٹ اور نشہ آور اشیاء کی آسان دستیابی شامل ہیں۔ منشیات فروش مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر منشیات کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کرے، تمام متعلقہ ادارے متحرک کیے جائیں، اور معاشرے کے ہر طبقے کو اس جدوجہد کا حصہ بنایا جائے اور اس عمل میں موجود قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے منہاج یوتھ لیگ کے صدر نے والدین، اساتذہ، مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے دائرہ کار میں نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے اقدامات کریں مؤثر قانونی کارروائی، سرحدی نگرانی، تعلیمی آگاہی، بحالی مراکز کا قیام، خاندانی و سماجی کردار، میڈیا مہمات، اور یوتھ تنظیموں کی فعال شمولیت سے منشیات کے المیہ سے نمٹا جاسکتا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ منہاج یوتھ لیگ آئندہ ہفتوں میں ملک گیر سطح پر ’’انسداد منشیات مہم‘‘ کا آغاز کرے گی، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں سیمینارز، واکس، لیکچرز اور سوشل میڈیا مہم چلائی جائے گی تاکہ نوجوانوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.