امریکا کیساتھ نئے تعلقات خطے کے اندر سٹریٹجک تعلقات کی قیمت پر نہیں ہونے چاہئیں، رضا ربانی

پیر 30 جون 2025 19:50

اسلام آبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے بڑھتے نئے تعلقات، خطے کے اندر اسٹریٹجک تعلقات کی قیمت پر نہیں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ جانچ پڑتال کی جائے تو پاک امریکا تعلقات کبھی بھی بحران کے وقت کارآمد ثابت نہیں ہوئے بلکہ یہ تعلقات صرف اس وقت تک اچھے رہتے ہیں جب تک وہ امریکی مفادات اور اہداف کے مطابق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور فوجی ساز و سامان میں پاکستان کو ایک سے زیادہ مواقع پر جھٹکا دیا گیا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کو چین اور خطے کے دیگر ممالک سے اسٹریٹجک شراکت داری برقرار اور مضبوط کرنی چاہیے، مشرق کی طرف دیکھنا چاہیے اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔