شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ بلدیاتی مزدور لیڈر سیدذوالفقارشاہ کے ساتھ کھڑی ہے، حافظ مشتاق علی کوریجو

پیر 30 جون 2025 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ یونین سندھ کے وفد نے صوبائی صدر حافظ مشتاق علی کوریجو، جنرل سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی،ضلعی صدر قمبر شہداد کوٹ عبدالحفیظ بگھیو، صدرڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ محمد بخش سومرو نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر سید ذوالفقارشاہ پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف اظہاریکجہتی کے طور پر کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائے بصورت دیگر سندھ بھر کے بلدیاتی ملازم اجتماعی طور پر احتجاج شروع کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سید ذوالفقارشاہ اپنے آپ کو تنہائ نہ سمجھیں۔ صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ انکے ایک اشارے پر صوبے بھر میں احتجاجوں کا نہ رکھنے والا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ جو ایف آئی آر کی واپسی تک جاری رہے گا۔