ٴ حضرو پولیس نے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرا لیا‘ اغوا کار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پیر 30 جون 2025 20:25

gاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) حضرو پولیس نے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرا لیا‘ اغوا کار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

اٹک پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کرانے اور ملزم کو گرفتارکر نے پر ڈی پی او کی ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو شاباش جرائم پیشہ کتنا بااثر کیوں نہ ہو معاف نہیں کریں گے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے تھانہ حضرو میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 27جون کو تھانہ حضرو الیاس خان ولد پائندہ خان رحموں نے درخواست دی کہ میرا بڑا بیٹا ثاقب عمر چھ سات سال کو نامعلوم افراد نے باتوں میں لگا کر چھوٹے بیٹے اذان کو اغوا کر لیا جس پر تھانہ حضرو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا بچے کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او حضرو پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ننھے اذان وہ باحفاظت باز یاب کرانے اور ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک یا جس پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 48 گھنٹے کے اندر اندر معصوم اذان کو بازیاب کرایا لیا اور اغوا کارو ں کو گرفتار کر لیا ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے ننھے بچے کو بازیاب کرانے اور ملزم کو گرفتار کرانے پر ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر اور دیگر پولیس ٹیم کو مبارکباد دی اس موقع پر پی ار او محمد محمود وسیم خان ملک رفیق جمشید خان خواجہ شکیل چوہدری محمد الیاس کے علاوہ بڑی تعداد متاثرہ بچے کے اہل خاندان موجود تھے ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم عبدالعزیز ولد عبدالصمد ساکن پشاور علالت محاذ پیش کیا گیا جس کا دو یوم ڈیمانڈ جسمانی حاصل کر کے معصوم بچے اذان کے کپڑے اور جوتے برآمد کرانے کے بعد پولیس واپس تھانہ لا رہی تھی کہ بھنگی پلانٹ حضرو کے قریب اغوا کار عبدالعزیز کے دو بامسلح ساتھیوں نے پولیس ٹیم اور موبائل گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پولیس ٹیم بامشکل جان بچائی جبکہ موٹر سائیکل سواروں اپنے گرفتار ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر پولیس پر فائرنگ جاری رکھی اور فرار ہو گئے ایس ایچ او نے اس موقع پر مزید نفری طلب کی اور سرچ آپریشن کے دوران اغوا کار عبدالعزیز شدید زخمی حالت میں ملا جس نے بتایا کہ وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ، جس کو ابتدائی کے لیے علاج کے لیے سول ہسپتال حضرو کیا گیا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس متحرک ہے جن کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان پریس کانفرنس کے لیے تھانہ حضرو پہنچے تو متاثرہ خاندان ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی قیادت میں اغوا کاروں سے بچہ بازیاب کرایا اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے کہا کہ بچے کے والدین خوش قسمت ہیں کہ ان کو اغوا کیا ہوا بچہ مل گیا ہمارے لیے یہ انعام ہے کہ عوام پولیس پھولوں کے ہار پہنائیں انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیسے افراد کی نشان دہی عوام کریں پولیس فوری طور پر کاروائی کرے گی بازیاب بچے کے والد اور اہل خانہ ڈی پی او اٹک ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ وہ خراج تحسین پیش کی۔