Live Updates

سردار سلیم ،فیصل کندی کی سوات سانحہ میں جاںبحق ہونیوالوں کے لواحقین سے ملاقات

گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختوانخواہ نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی کی

پیر 30 جون 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کندی ڈسکہ میں سوات سانحہ میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔اُنہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ موجود رہے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں لمبے عرصہ سے ایک پارٹی کی حکومت ہے مگر افسوس کہ اتنا بڑا سانحہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے میں پھنسے لوگ بی بسی سے ڈوب گئے اور ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کچھ نہ کر سکے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بروقت اور موثرکاروائی سے انسانی جانیں بچ سکتی تھیں، ریسکیو 1122 کے پاس رسیوں کے علاوہ کچھ نہ تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملکوں میں انسانی جانوں کو بچانے کا نظام ہوتا ہے مگر کے پی میں انتظامی مشنری ناکام رہی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اپنے پیاروں کے سامنے سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے افراد بہہ گئے ۔اُنہوں نے کہا کہ سوات کے سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات