اگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہوئیں تو فرق دور کیا جائے گا، سید ناصر شاہ

وزیر توانائی ناصر شاہ سے کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے مین شریک نمائندہ وفد سے ملاقات

پیر 30 جون 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)وزیر توانائی ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہوئیں تو اس فرق کو دور کرنے ی ہر ممکنا کاوشیں کی جائیں گی۔ اس بات کی یقین دھانی انھوں آج کمشنر آفس کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے میں شریک سرکاری ملازمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

نمائندہ وفد نے وزیر توانائی کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کی وجوہات سے تفصیلی آگاہ کیا اور مطالبات کی منظوری کیلئے درخواست کی۔ ناصر شاہ نے وفد کے تمام مطالبات کو ہمدردی اور غور سے سنا۔ اس موقع پر انھوں نے وفد سے کہا کہ صوبہ سندھ نے ہمیشہ اپنے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے لیکن اگر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سرکاری ملازمین کو اپنی تنخواہیں کم ہوئیں تو اس فرق کو دور کئے جانے کے ہر ممکنا اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے وفد سے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں فوری طور پر دھرنا ختم کیا جائے، عاشورہ کے بعد پھر مذاکات شروع کئے جاسکتے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی دیگر صوبوں کے مقابلے مین سرکاری ملازمین کو تنخواہیں زیادہ دے رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی تنخواہیں بڑھائی گئی تو سب سے زیادہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الانسز میں اضافہ کیا اور اسکی سبب سے بڑی اور واضح مثال پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے سندھ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور خاطرخواہ اضافہ کیا گیا اور یہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

اس موقع پر ناصر شاہ نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں محکمہ فنانس کے افسران پر مشتمل جائزہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ یہ کمیٹی وفد کے مطالبات کا جائزہ لے کر عاشورہ کے بعد اپنی جائزہ رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں حکومت حتمی فیصلہ کے گی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی حسن نقوی، انتظامیہ، پولیس اور انتطامیہ کے متعلقہ افسران کے علاوہ چیئرمین ایس ای اے (SEA) حاجی ایم اشرف کے علاوہ ایس ای اے کے دیگر عہدیداران اور نمائندے شریک تھے۔ وفد نے اس موقع پر مطالبات ہمدردی اور غور سے سننے پر ناصر شاہ کا شکریہ ادا کیا۔