
انتظامی ناکامی اور مجرمانہ غفلت :سوات حادثہ میں 12افرادکی شہادت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، انجینئر احسان اللہ خان
پیر 30 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
اس کے علاوہ 120 افراد پھنس گئے تھے جن میں سے 107 کو ريسکيو 1122 نے بچایا لیکن بدقسمتی سے 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
اس سانحے نے نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کیا بلکہ سوات میں 56 گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچایہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے پہلے سے ہی سوات سمیت دیگر اضلاع کے لیے سیلاب کا انتباہ جاری کیا تھا لیکن کے پی کے حکومت نے اس انتباہ کو سنجیدگی سے نہ لیا اور نہ ہی بروقت کوئی حفاظتی اقدامات کیے ،بروقت انخلاء کیا گیا اور نہ ہی ریسکیو آپریشنز کیلئے مناسب تیاری کی گئی یہ سراسر انتظامی ناکامی اور مجرمانہ غفلت ہے، سوات کے حادثے سے دو دن پہلے بھی حادثہ ہوا ،حادثات دنیا بھر میں ہوتے ہیں مگر دیکھنا یہ صوبائی حکومت کس طرح حادثات سے نمٹنا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہن کے لئے توفوری ہیلی کاپٹر پہنچ جاتا ہے، مگر افسوس ان لوگوں کی کو ئی مدد نہیں کی گئی، ریسکیو 1122 ، پی ڈی ایم اے کے حکام اورسوات ضلعی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکامی دکھائی اورسیلاب کے انتباہ کے باوجود کوئی پیشگی حفاظتی اقدامات نہیں کیے لہذاٰ ان کے خلاف بھی فوجداری مقدمات درج کیے جائیں، پی ٹی آئی حکومت نے ریسکیو 1122 اور دیگر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیاجو کہ ایک سنگین جرم ہے۔ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ سوات دریا کے سانحے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت اپنی پالیسیوں کا جائزہ لے اور انتظامی مشینری کو بحال کرے۔متاثرین کے لیے فوری امداد متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر مالی امداد اور بحالی کے اقدامات فراہم کیے جائیں۔عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہے گی۔ ہم اس سانحہ کے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ناقص پالیسیوں کو فوری طور پر درست کرے، ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرے، اور عوامی وسائل کو شفاف طریقے سے عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ عوام کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ انصاف اور احتساب کا ہے ۔ ،عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ دریائے سوات پر کریشنگ پلانٹ لگائے گئے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے کے پی میں صوبائی وزیر جنگلات کاٹ کر کھا گئے ہیں ،صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر غیر ضروری کاموں میں استعمال ہوتا ہے،صوبائی حکومت نے ٹورزم کو تباہ کردیا ہے، عوامی نیشنل پارٹی سوات حادثہ کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.