وفاقی وزیرڈاکٹرمصدق ملک کی سپین میں منعقدہ نشست میں شرکت

منگل 1 جولائی 2025 15:59

وفاقی وزیرڈاکٹرمصدق ملک کی سپین میں منعقدہ  نشست  میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے سیویل سپین میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی پینل نشست میں شرکت کی جس کا عنوان "بینک ایبل پاکستان: اثر انگیز سرمایہ کاری اور معاشی تبدیلی کے لیے سبز مالیاتی حل" تھا۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ شذرہ منصب علی خان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

مذاکرے کے دوران پاکستان میں سبز منصوبوں کے لیے اثر انگیز حل اور سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء نے اس بات کا جائزہ لیا کہ یہ اقدامات کس طرح ملک کی اقتصادی تبدیلی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے سبز مالیاتی طریقہ کار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور موسمیاتی مطابقت رکھنے والی سرمایہ کاری کو پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔