دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں معاونت پر ''شراکت کا سرٹیفکیٹ'' وصو ل کیا

منگل 1 جولائی 2025 19:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں معاونت پر قونصلیٹ کی جانب سے ''شراکت کا سرٹیفکیٹ'' وصو ل کیا۔

(جاری ہے)

یہ ریکارڈ 24,514 انسانی ہاتھوں کے نقش کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا پرچم بنا کر قائم کیا گیا۔ قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ شاندار کارنامہ 8 مئی 2025ء کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمریٹس لوز پاکستان اور رباب زہرا نے انجام دیا۔\932