گور نرسندھ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں،کامران خان ٹیسوری

منگل 1 جولائی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ گورنرسندھ کا سفارت خانہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سفیر سمیت سفارتی عملہ نے والہانہ خیرمقدم کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، ملک کی سلامتی ، جاری صورتحا ل سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنرسندھ نے بحیثیت شاہی مہمان حج کی ادائیگی اور انتظامات پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ کامران ٹیسوری نے کہاکہ پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پوری قوم سعودی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گورنرسندھ کو حج کی مبارک باد دی۔