یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ (کل )سنایا جائیگا

منگل 1 جولائی 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل ( جمعرات ) تین جولائی کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2مقدمات میں پی ٹی آئی پنجاب کی سابق صدر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ 9مئی مقدمات کے ٹرائل کی دن بھر پر محیط مصروفیات کے باعث سماعت 3جولائی تک ملتوی کرنا پڑی ۔ عدالت نے یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 3جولائی کو سنایا جائے گا۔