/بلوچستان میں یو این ایچ سی آر نے ہمیشہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بنیادی سہولتوں اور ضروریات کی فراہمی کیلئے فراخ دلانہ تعاون کیا ہے ، جعفر مندوخیل

منگل 1 جولائی 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں یو این ایچ سی آر نے ہمیشہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بنیادی سہولتوں اور ضروریات کی فراہمی کیلئے فراخ دلانہ تعاون کیا ہے جس سے بیک وقت افغان مہاجرین اور مقامی کمیونٹی کو یکساں فائدہ پہنچ رہا ہی. گورنر مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، بینظیر ہسپتال اور فاطمہ جناح سینٹوریم وغیرہ کو روایتی بجلی سے جدید سولر سسٹم پر منتقل کرنے پر یو این ایچ سی آر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں صحت کے بڑے مراکز کو سولرائزڈ کرنے سے اخراجات میں کمی آئیگی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی برقرار رہیگی اور اس سلسلہ میں بچ جانے والی رقوم دوسرے اہم منصوبوں پر خرچ کی جا سکیں گی.

یہ بات انہوں گورنر ہاس کوئٹہ میں پاکستان میں تعینات یو این ایچ سی آر کی کنٹری ڈائریکٹر (Ms. Philippa Candler) کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی. ملاقات میں یو این ایچ سی آر کے صوبائی سربراہ، کمیشنر برائے افغان ریفیوجیز ارباب طالب بھی موجود تھی. اس موقع گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب انتہائی غریب لوگ رہتے ہیں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور خاص طور پر زچہ بچہ کی شرح اموات بہت زیادہ ہی.

اس صورتحال کے پیش نظر پاک افغان سرحدی شہروں چمن اور ژوب میں جدید اور طبی سازوسامان سے بھرپور ہسپتالز قائم کیے جائیں تاکہ سرحد کے قریب رہنے والے غریب عوام کو ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکیں. ان دو مقامات پر جدید ہسپتالوں کے قیام سے کوئٹہ کے ہسپتالوں پر دبا میں کمی آسکتی ہی. بلوچستان کے قلیل مگر منتشر آبادی کو تمام سہولیات فراہم کرنا ایک حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے لہذا تمام انٹرنیشنل اداروں کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے غریب اور محروم لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات، تعلم اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی مدد اور تعاون کریں�

(جاری ہے)